پاکستان کے لیے خوشخبری، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں اضافہ ہوا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

لاہور میں سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے پالیسی ریٹ کم ہورہا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتاہے، سی پیک فیز 2 کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک فیزون انفرا اسٹرکچر کی تیاری پرمشتمل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی، امید ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئے پروگرام کی منظوری دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں