خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں شدت آ جانے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔خام تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیجِ میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ برینٹ آئل کی قیمت 51 سینٹ کے اضافے سے 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔جنوبی لبنان پر اسرائیل کی جانب سے حماس کے 500 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے سے پیر کی صبح سے شام کم و بیش 280 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close