اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا۔
وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت کے منی بجٹ لانے سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی سمت میں جاسکتے ہیں۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیا ہونے دیں؟دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوں گی اور ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں