پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کرچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 617 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close