گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)’کیا‘ سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین نے اسے بے حد پسند کیا اور کمپنی نے ریکارڈ سیلز بھی کی لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی جس کے پیش نظر اب کمپنی نے لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفر لگا دی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بغیر سود کے انسٹالمنٹ پلان متعارف کروا دیاہے ، گاڑی کی اصل قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جسے آپ 50 فیصد پیشگی قیمت 37 لاکھ 75 ہزار جمع کروا کر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ باقی پچاس فیصد آپ کو 18 ماہ کی آسان اقساط میں دینی ہو گی جو کہ ماہانہ 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے بنتی ہے ۔

 

کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 73 لاکھ ، کیا سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار، کیا سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار، کیا سپورٹیج بلیک لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90 لاکھ ، کیا سپورٹیج کلیئر وائٹ لیمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت بھی 90 لاکھ روپے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close