سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 622 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close