سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں مہنگی ہوتی بجلی کے پیش نظر پاکستانیوں نے متباد ل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں جس کے باعث ملک میں سولر سسٹم نے عروج پکڑا اور ساتھ ہی ایک نئے کاروبار کو وسیع پیمانے پر مارکیٹ میں جگہ ملی جس سے روزگار بھی پیدا ہوا لیکن ساتھ ہی حکومت کو بھی کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جس میں سب سے بڑا چیلنج ’ ریورس میٹرنگ ‘ کا رہا ۔

عام شہری جب بھی سولر سسٹم لگوانے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی معلومات محدود ہوتی ہیں جس کیلئے وہ ایک ماہر کی خدمات حاصل کرتاہے اور پھر مختلف رائے لینے کے بعد کسی ایک کمپنی کا سسٹم لگوانے پر اکتفا کرتاہے لیکن ہم آپ کو آج مارکیٹ میں موجود کمپنیاں اور ان کے ریٹ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں ۔

اے گریڈ سولر پینل کی قیمتیں

اے گریڈ میں سولر پینل کی قیمتیں دیگر کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتی ہیں ۔اگر آپ لونجی(Longi) کی جنریشن ’ ہیمو 5 ‘ سنگل گلاس یا مونو فیشل خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ مارکیٹ میں 29 روپے فی واٹ کے حساب سے دستیاب ہے ۔یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ لونجی (Longi) کی جنریشن ہیمو 5 میں اگر آپ بائی فیشل پینل کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ بھی آپ کو 29 روپے فی واٹ میں مل جائے گا۔کمپنی ’ جے اے ‘(JA) کے سنگل گلاس کی قیمت 28 روپے فی واٹ ہے ،یعنی اگر آپ 550 واٹ کا پینل خریدتے ہیں تو یہ ایک پینل 15 ہزار 400 روپے کا بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close