غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

لاہور( پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر26ماہ کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں،پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے۔

میڈیا کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ نے ملکی معیشت کی تازہ صورتحال اور معاشی استحکام سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ نے معاشی اشاریوں میں نمایا ں بہتری سے آگاہ کیا،پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر26ماہ کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں ترسیلات زر کی مضبوطی اور تسلسل کا کردار نمایاں ہے۔آئی ٹی برآمدات اب 300ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہوگئی۔ 300ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر ہمارے برآمدی شعبے کیلئے اچھی خبر ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مسلسل اور مستحکم اضافہ خوش آئندہ ہے۔

مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلا لیا ہے، آئی ایم ایف ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کریگا جس کیلئے شرا ئط کو پورا کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں،وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے عالمی مالیاتی فنڈ کوپاکستان کا قرض رول اوور کرنے کا بتادیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close