لاہور(پی این آئی)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ 7 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 32 پیسے سستا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں