اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرحِ سود میں کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ ساڑھے 19 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کر دیا۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے شرحِ سود میں 2 فیصد کمی کی اُمید ظاہر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ 2 اجلاسوں میں شرحِ سود 2.50 فیصد کم کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close