کراچی(پی این آئی)حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا ہے۔
سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے 74 پیسےفی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر2024 کے 3 ماہ میں کی جائےگی، صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
ایک آئی پی پی کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان
ادھر ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔اس موقع پر آئی پی پی مالک شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں