کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد عالمی اور پاکستانی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ26ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سونے کی فی تولہ قیمت 1300 بڑھی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں