اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ نمایاں کمی کا امکان ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریبا 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔ بشرطیکہ پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کو مدنظر رکھا جائے۔پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 16 ستمبر سے 249.10 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 252.75 روپے ہو جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں