ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ہو گئی ، ادارہ شماریات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھےہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار رہی۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کی کمی آئی جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی سطح 14.07 فیصد پر آ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے اور انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آلو،چاول،تازہ دودھ، کیلے،بیف نمک ،گڑ بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے،چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے اور گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہوا۔پیٹرولیم مصنوعات ،دال مسور،چینی، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔ مٹن،چائے کی پتی سمیت 19 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close