مرغی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، انڈے بھی مزید مہنگے

لاہور(پی این آئی) مرغی کا گوشت گزشتہ دو روز سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑھ گئی۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 562 روپے مقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی سات روپے تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دو دنوں میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 22 روپے کی کمی ہوئی تھی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے انڈوں کی قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار تھی لیکن اس میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 302 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close