ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے ’ سی جی 125 ‘ کا 2025 کیلئے نیا ماڈل متعارف کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق CG125 کے 2025 ماڈ ل کی رونمائی تقریب فیس بک پیج پر کمپنی کی جانب سے براہ راست نشر کی گئی ، تقریب میں ہونڈا کے بڑے ڈیلرز اور آفیشلز نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکا ء کی جانب سے کمپنی کے عروج پر پہنچنے کی مثالیں اور جدوجہد کو بیان کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہونڈا نے چند دن قبل اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل Honda CD 70 کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا تھا ۔عمومی طور پر صارفین پیٹرول کی بچت اور پائیدار ی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونڈا کی سی ڈی 70 خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہونڈا 125 کی پہچان پائیدار کے علاوہ اس کی انوکھی اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جانے والی آواز ہے ۔

کمپنی ہونڈا 125 کے تین ویرنٹس فروخت کیلئے پیش کرتی ہے جس میں ایک کک سٹارٹ، سیلف سٹارٹ اور گولڈ ماڈل شامل ہے ۔ کمپنی نے نئے ماڈل کیلئے نیا سلوگن متعارف کروایا ہے جو کہ ’’ دی ساونڈ آف پاور ‘ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close