خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل قیمت 70اعشاریہ 26 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ برینٹ آئل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ۔دنیا بھر میں خام کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی امریکا ور چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close