گھی اور تیل سمیت 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز نے 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی کی گئی۔ گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کردیئے گئے۔ ملک پاوڈر اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 117 روپے تک کمی کی گئی۔تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 سے 100 روپے تک کمی کی گئی جب کہ روح افزا اور جام شیریں 13 سے 40 روپے تک سستی کردی گئیں۔مصالحہ جات کے پیکٹ 9 سے 20 روپے تک اور کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے جبکہ گرم مصالحہ 25 روپے، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close