نیویارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ،خام تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سالوں سے بلند ترین سطح پر رہنے والی تیل کی قیمتوں میں اب بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں اختلافی گروپوں کے درمیان معاملات طے پانے سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور ایکسپورٹ کے دوبارہ آغاز کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔اسی باعث عالمی مارکیٹ میں برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد کمی سے اب 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل کی یہ قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان جیسے ممالک کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں