ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ، ماہر معاشیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی(پی این آئی)ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے دعویٰ کیاہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کیونکہ آئی ایم ایف قرضہ نہیں دے رہا ، ملک معاشی بہران کا شکار ہے اور معیشت ڈوب رہی ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرمعاشیات قیصر بنگالی کا کہناتھا کہ ملک بحران کا شکار ہےمگرحکومت اخراجات کم کرنے کو تیارنہیں ہے ،اسلام آباد جائیں تو لگتا ہے سب اچھا ہے، کوئی بحران نہیں، ہماری سفارشات پر کوئی عمل نہیں ہوا، 53 سرکاری اداروں کے 70 محکمے بند کرنے کی سفارش کی، حکومت نے صرف ایک ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close