انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 50 پیسے ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے کا تھا۔اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان منفی میں تبدیل:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں نظر آنے والا مثبت رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 152 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 335 پر آ گیا۔
آج ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 79 ہزار 14 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں