ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی؟ عوام کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔

بلال اکبر خان نے ہدایات پر رات گئے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام آر ٹی ایز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق فوری عملی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے عوام کو بجلی کے بلوں پر بہترین ریلیف فراہم کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close