گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

 

بی وائے ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی تین بڑے شہروں کراچی، لاہور ،اسلام آباد میں فلیگ شپ سٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی،کمپنی 3 سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرنے کے علاوہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں دو ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت تین ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے بی وائےڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون

 

سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو پاکستان کا پہلا نیو انرجی وہیکل اسمبلنگ پلانٹ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں