او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنویں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل کی دریافت ہوئی ہے۔بلوچ کنویں 2 سے 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت بھی ہوئی ہے۔بلوچ کنویں 2 کی کھدائی فروری 2024ء میں شروع کی گئی تھی، جس کی 3ہزار920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایاہے کہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کےسمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں