ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 23 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.89کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زر مبادلہ ذخائر 23 اگست تک 14.77 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.16 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.40 ارب ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 27 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.37 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close