کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی) مہنگائی سے پریشان کراچی کی عوام کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

بجلی 3 روپے9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔ کےالیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اضافے پر کےالیکٹرک صارفین پر 6ارب 20کروڑ 60 لاکھ روپےکا بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس میں کےالیکٹرک کے لئے بجلی مہنگی کر چکا ہے۔ کےالیکٹرک کیلئےمئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے گزشتہ ہفتے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کےالیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن کیا تھا۔ مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔کراچی کیلئےجون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close