سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں سونا 1700 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 20 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں