مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر

اسلام آباد ( (پی این آئی) وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، وہاں حکومت کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر 16.69 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 16 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حالیہ ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 17 روپے 40 پیسے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 19 پیسے، آلو فی کلو 2 روپے 40 پیسے مہنگے ہوگئے، اسی طرح تازہ دودھ ، لہسن، دال ماش اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، مٹن، بیف بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں