اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے عوام کی قوت خرید پر بھاری اثر ڈالا ہے جس کے باعث موٹر سائیکلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں لیکن پاکستانی صارفین ہنڈا کی موٹر سائیکلوں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی ترجیح بھی یہی ہوتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈو کی معروف موٹر سائیکل ’ ہنڈا سیلف سٹارٹ 125‘فور سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔یہ بائیک اپنی اچھی مائیلج اور مینٹی نینس کی لاگت بہت کم ہونے کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہے۔ اب سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے ہے۔ اس بائیک کے گولڈ/سیلف سٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہے۔
ہنڈا سی جی 125سیلف سٹارٹ دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتا ہے۔ اس کا 4سٹروک انجن 11ہارس پاور طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس موٹرسائیکل کو کفایت شعاری کے ساتھ ایک طاقتور بائیک بھی بتاتی ہے۔ اس بائیک میں فور سپیڈ کانسٹنٹ میش اور دونوں پہیوں میں ڈرم ربڑ بریک دیئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں