کراچی (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی نے ”موڈیمز“ کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح جاری کی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور کی غلط تشریح کے باعث ”موبائل وائی فائی موڈیم“ کی درآمد پر کسٹم قانون کے غیر قانونی اطلاق کی وجہ سے درآمد کنندگان کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے۔
اس معاملے کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے مطابق مناسب درجہ بندی کے تعین کے لیے ”وائی فائی/ایم آئی فائی ڈیوائسز“ کی درجہ بندی کا معاملہ درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا۔یہ معاملہ کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے اٹھایا اور ٹربیونل نے کیس کو کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا دیا جس نے باغور جائزہ لیا اور فیصلہ دیا کہ 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں