تجارتی خسارے میں بڑی کمی، برآمدات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات 37 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں پاکستان کی چاول کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں پاکستان سے چاول 193 ممالک اور خطوں کو برآمد کیا جا چکا ہے، رواں مالی سال چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے.

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2023-2024 (جولائی 2023 سے جون 2024) میں ملکی برآمدات10.54 فیصد اضافہ کے ساتھ30.64 ارب ڈالر رہیں جس میں زرعی مصنوعات کی برآمدات نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ37 فیصد اضافہ کے ساتھ ریکارڈ 8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا.

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چاول کی برآمدات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے جو مالی سال 2024 میں 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جن میں گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد اضافہ ہے اور ملک کی برآمدی فصلوں میں پہلے نمبر پر ہے اس وقت پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور اس کا چاول 193 ممالک اور خطوں کو برآمد کیا جا چکا ہے اب تک بہت سی پاکستانی بیج کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ہائبرڈ چاول کی افزائش کے لیے چین کے تعاون حاصل کیا ہے اور مختلف علاقوں میں کاشت کے حالات کے مطابق ہائبرڈ چاول کی کاشت کی ہے اور ان کی برآمدی مسابقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close