اسلام آباد(پی این آئی)آخر کار طویل انتظار کے بعد معروف کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے اپنی 3 گاڑیاں پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دی ہیں ۔
کمپنی کی جانب سے لانچ کی گئی گاڑیوں میں درج ذیل ماڈل شامل ہیں :
بی وائے ڈی ایٹو 3(BYD Atto 3) : یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک سیگمنٹ کراس اوور ہے ۔
بی وائے دی سیل (BYD Seal): یہ گاڑی مکمل طور پر درمیانے حجم کی سیڈان ہے ۔
بی وائے ڈی سی لائن 6 (BYD Sealion 6): پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) مڈسائز کراس اوور ہے ۔
کمپنی کی جانب سے تینوں گاڑیوں کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے ، تاہم دیگر ممالک میں کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں دیئے گئے فیچرز آپ کو پیش کرنے جارہے ہیں ۔
کمپنی کی جانب سے لانچ کیئے گئے تینوں ماڈلز آسٹریلیا، برازیل، بیلجیئم اور سویڈن میں بہت پسند کیئے جارہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کمپنی انہی فیچرز کے ساتھ پاکستان میں گاڑیاں فروخت کرے گی یا پھر اس میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی ۔
بی وائے ڈی ایٹو 3(BYD Atto 3) ایک چارج میں 330 کلومیٹر تک سفر کی سہولت دیتی ہے جبکہ اس میں 201 ہارس پاور ، 315 نیوٹن میٹر ٹارک اور لیتھیم آئن کی بیٹریاں دی گئیں ہیں ،یہ گاڑی محض 37 منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔
بی وائے دی سیل (BYD Seal) ایک چارج میں 425 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے ،اس میں 215 ہارس پاور، 330 نیوٹن میٹر ٹارک اور لیتھیم آئن کی بیٹریاں دی گئیں ہیں ، یہ گاڑی محض 45 منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔
بی وائے ڈی سی لائن 6 (BYD Sealion 6) میں کمپنی کی جانب سے 1500 سی سی ٹربو چارج انجن دیا گیاہے جو کہ 319 ہارس پاور اور 550 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، یہ گاڑی صفر سے 100 تک محض 5.9 سکینڈ میں جاتی ہے، یہ گاڑی صارفین کو ایک لیٹر میں 17.24 کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے ، گاڑی کا وزن 2100 کلو ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں