سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونا کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close