معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) رواں مالی سال کےپہلےماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی 2023 کے مقابلے میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جولائی 2024 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ جولائی 2024 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close