کراچی(پی این آئی)ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔
آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوئی۔ 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک کے گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 30 پیسے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں