اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے، پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی آئی ایس کے مطابق گیس کی پیداوار 10 سالوں میں تقریباً 1 ہزار ملین مکعب فٹ کم ہوگئی ہے، مالی سال 24ء میں گیس کی پیداوار 4.4 فیصد سالانہ کمی سے 3116 ملین مکعب فٹ رہی۔ پی پی آئی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول کی پیداوار 10 سالوں میں 24 ہزار بیرل یومیہ گر گئی ہے۔ مالی سال 24ء میں تیل کی پیداوار سالانہ 1.5 فیصد معمولی اضافے سے 70536 بیرل یومیہ ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں