غریب عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا،روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پشاور (پی این آئی) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے،اس سے قبل 120 گرام وزن روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر تھی ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پرکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close