الیکٹرک گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی) ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ نے بالآخر اپنی الیکٹرک گاڑی ڈیپال (Deepal)کے دو ورژن پاکستان میں متعارف کرا دیئے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے ڈیپال ایل 07اور ڈیپال ایس 07کے نام سے یہ گاڑیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

ان گاڑیوں کی تعارفی تقریب کا انعقاد ڈولمن مال کلفٹن ، کراچی میں کیا گیا۔ ڈیپال ایل 07ایک سیڈان اور ڈیپال ایس 07ایس یو وی گاڑی ہے۔ ان میں سے ایل 07کی قیمت 1کروڑ 55لاکھ روپے اور ایس 07کی قیمت 1کروڑ 65لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ان گاڑیوں میں ہواوے کا ’ہارمنی او ایس 4‘ اور سی اے ٹی ایل کی 68کلوواٹ آور کی بیٹری دی جا رہی ہے، ہے جو ایک چارج میں 530کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 250ہارس پاور کی موٹر دی گئی ہے جو گاڑی کو صرف6.9سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر کی رفتار تک لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دونوں گاڑیوں کی پیشگی بکنگ جاری ہے، جو 30لاکھ روپے سے کروائی جا سکتی ہے۔ گاڑیوں کی ڈلیوری رواں سال اکتوبر سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close