ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کااضافہ

لاہور(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close