کراچی (پی این ا ٓئی)انٹربینک تبادلہ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 70 پیسے ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے بڑھا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں