حکومت نے عوام کو یوم آزادی کا تحفہ دیدیا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close