مہنگائی میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

سلام آباد(پی این آئی)وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ جبکہ مہنگائی میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ،آئندہ سال مہنگائی 12 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد پر آجائے گی ،معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا جبکہ جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیم ٹرم میکرو اکنامک فریم ورک میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو بڑھ کر 15 ہزار 555 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 851 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے 1 ہزار 388 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔آئندہ مالی سال برا?مدات 37.95 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 31.70 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

پنشن بل بڑھ کر 1166 ارب روپے اور سول امور کے اخراجات 881 ارب روپے ہو جائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی خسارہ 9 ہزار 655 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے۔ مالی سال 2025-26 میں قرضوں پر سود کا بل 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جبکہ قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر 10 ہزار 283 ارب خرچ ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے ٹیم ایف بی آر کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں