پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام، خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان برآمدات میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا، دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی پاکستان سے بہت آگے نکل گیا۔

بھارت، فلپائن، مصر اور بنگلا دیش کی برآمدات بھی پاکستان سے بہتر ہیں۔ملکی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں، سری لنکا سمیت خطے کے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی برآمدات جی ڈی پی کا تیس فیصد ہوگئی ہیں، جبکہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے بارہ فیصد کے برابر ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے چوبیس فیصد تک پہنچ گئی ہیں، برآمدات میں مصر جی ڈی پی کے تیس فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، اسی طرح فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلا دیش میں برآمدات جی ڈی پی کا 16 فیصد ہیں۔

پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close