سولر پینلز مزید سستے ہوگئے ، عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر، سولر سسٹم لگوانے کے منتظر افراد ہوجائیں تیار،پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں،فی واٹ سولر پینلز کی قیمتیں 30 سے 32 روپے کی سطح تک گر گئی ہیں۔ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں لیتھیم بیٹری کی قیتمیں 50 فیصد تک گری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں سولر پینلز کی قیمتیں گری تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close