بیرون ملک مقیم افراد نے جولائی میں کتنی رقم پاکستان بھیجی؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہیں، جولائی2023 کے مقابلے میں ورکرز ترسیلات 48 فیصد زائد رہیں، جولائی 2024 کی ترسیلات جون 2024 کے مقابلے 5 فیصد کم رہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 76 کروڑ ڈالر جولائی میں پاکستان بھیجے، متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں، برطانیہ سے 44، یورپی یونین سے 35 جب کہ امریکا سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ آسٹریلیا سے 5.34 کروڑ اور کینیڈا سے 4.21 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات بھیجی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close