بٹ کوائن کی لمبی چھلانگ، قدر میں بڑا اضافہ ہوگیا

ماسکو (پی این آئی) معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر 61,128 ڈالر تک پہنچ گئی۔Binance پلیٹ فارم ٹریڈنگ ڈیٹا کے مطابق جمعہ کو ٹریڈنگ سیشن کے دوران بٹ کوائن کی قمیت 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 61,128 ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 278 روپے 55 پیسے ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 278 روپے 69 پیسے تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاو آج 14 پیسے کم ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close