ہنڈا سی ڈی 70کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) ہنڈا سی ڈی 70کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گیا۔

اٹلس ہنڈا کی اس مقبول ترین بائیک کے 2025ءکے ماڈل میں انجن اور باڈی ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم گاڑی کے سٹیکرز تبدیل کیے گئے ہیں۔ہنڈا سی ڈی 70ماڈل 2025ءچار رنگوںنیلے ، سرخ، زرد اور سیاہ میں پیش کیا گیا ہے۔ سیاہ رنگ کے ماڈل میں سرخ اور سفید رنگ کی دھاریاں بنائی گئی ہیں۔کمپنی کی طرف سے 2025ءماڈل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جو کہ 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں