گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب بھرکی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

وزیرخوراک پنجاب کی زیرصدارت آٹے اورگندم کے نرخوں کےحوالےسے اجلاس ہوا، جس دوران بلال یاسین نےآٹا تھیلوں میں تناسب کے لحاظ سے کمی کی سفارشات طلب کر لیں ہیں ۔ وزیرخوراک پنجاب کی زیرصدارت آٹےاورگندم کے نرخوں کےحوالےسے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر خوراک بلال یاسین کوآٹے اورگندم کے نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایاگیا آٹھ روزمیں گندم کی سینتیس ہزاربوریوں کی دیگر صوبوں میں ریکارڈترسیل ہوئی۔

وزیرخوراک کاکہناتھاگندم اورآٹا نرخوں کی کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے۔ دیگرصوبوں میں گندم اورتیار شدہ مصنوعات کی ترسیل پرکوئی پابندی نہیں۔رواں ماہ مختلف اضلاع سے گندم کے ایک سوچوبیس پرمٹس جاری ہوئے۔ایک لاکھ ستاون ہزارآٹھ سوچوالیس میٹرک ٹن آٹے کی دیگر صوبوں میں ترسیل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close