روپے کو ایک اور جھٹکا، ڈالر مزید تگڑا

لاہور(پی این آئی)پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close