الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) موبی لنک بینک نے ملک میں مثبت ماحولیاتی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ’ای بائیک قرض‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس قرض سکیم کے تحت شہریوں کو ای بائیکس دی جائیں گی، جو سستی ٹرانسپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہوں گی۔موبی لنک بینک کی طرف سے اس سکیم میں پاکستان کی معروف ای بائیک کمپنی ’پاک زون الیکٹرک موٹرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے ذریعے بینک اپنے تمام صارفین کو خصوصی فوائد فراہم کر رہا ہے، جس میں پاک زون ڈیلرشپ سے خریدی جانے والی ای موٹرسائیکلوں پر 6فیصد رعایت، پاک زون تھری ایس ڈیلرشپس پر 3اعزازی چیک اپ اور دو، تین اور چار پہیوں والی گاڑیوں کی ایک سالہ بیٹری وارنٹی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close